Friday, 26 August 2022

از قلم حافظہ صنوبر ناز زہراوی

صرف چند دنوں کے لیے کسی کی توجہ کا مرکز بن کر خوشی سے سرشار ہونا شروع نا کریں،
کیونکہ وہی شخص کی بے توجہی آپکو چند دنوں میں آسماں سے زمین پر بھی پٹک سکتی ہے۔
ویسے بھی اُڑان بھرنا پرندوں پر ہی سوٹ کرتا ہے،
انسان کو پر کیا لگ جائیں پھر تو بربادی کے ساتھ ہی عروج پر پہنچتا ہے۔
از _______حافظہ صنوبر ناز زہراوی

Alhamdulillah About Everything written by Sanober Naaz Zahrawi

اپنے لئے صحیح کمپینین سلیکٹ کرنا اور اپنی عزت کو بچا کر رکھنا یہ ہمارے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
آپ خود اپنی عزت کی پرواہ نہیں کریں گے تو اور کون کریگا؟
خود کی عزت کریں خود کو ڈیگریڈ نا کریں آپ جیسے بھی ہیں بہتر ہیں۔
خود کا موازنہ دوسروں سے نا کریں شکوہ نہ کریں
اللہ نے بڑی بیلینس سے یہ نظامِ معاشرت سیٹپ دیا ہے۔
تو بس مسکرائیں اور الحَمدُ للہ کہہ کر ہر سوچویشن کو ایکسیپٹ کریں۔
زندگی آسان ہو جائے گی۔
از _______حافظہ صنوبر ناز زہراوی

Sunday, 21 August 2022

زندگی کے اصول از حافظہ صنوبر ناز زہراوی

زندگی میں ایک اصول بنا لیں
حالات بڑے بہتر ہو جائیں گے
مسکرا کے بات کریں
صرف مسکرا کر بات کریں
گوتم بدھ والی نصیحت
انہوں نے اصول بتائے
پہلا اصول یہ بتایا کہ
جب آپ تکلیف میں ہوں غم زدہ ہوں
تو یہ خواہش نہ کریں کہ یہ غم ختم ہو جائے،
اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سامنا کریں
کہ ہیں غم تو کیا ہوا
دوسرا اصول یہ بتایا کہ
جب آپ خوش ہوں
خوشی محسوس کریں تو یہ خواہش نہ کریں کہ یہ جاری رہے
کیوں کہ جب یہ ختم ہو جائے گی تو پھر آپ اسکو مس کریں گے
وقت چاہے جیسا بھی ہو رکتا نہیں
nothing is permanent Everything has a very limited time, sooner or later, everything will end up.
written by Sanober Naaz Zahrawi 

Wednesday, 3 August 2022

Written by Sanober Naaz Zahrawi

سوچو ذرا
جو رب بن مانگے اتنی نعمتوں سے نوازتا ہے تو مانگنے پر کیا کچھ نہیں عطا کرے گا۔
اتنی نافرمانیاں کر گزرتے ہیں لیکن نعمتیں چھینتا نہیں ہے بار بار موقع فراہم کرتا ہے اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا،
کیونکہ ہمارا رب جانتا ہے کہ نافرمانیاں کر کے ہم اپنے اوپر  ہی ظلم کرتے ہیں
اس پاک پروردگار کی نافرمانی کرکے ہمارا ہی دل بےچین ہوتا ہے
اور اپنے سامنے ہماری آنکھوں سے گرتے ہوئے ایک قطرے کو دیکھ ساری تکلیفیں دور کر دیتا ہے
کتنا مہربان ہے ہمارا رب۔
                  فریب وفا سے مجھے یارب بچا لینا
           تیری کمزور بندی ہوں مجھے رحمت میں چھپا لینا
از ____________________ حافظہ صنوبر ناز زہراوی