Wednesday, 3 August 2022

Written by Sanober Naaz Zahrawi

سوچو ذرا
جو رب بن مانگے اتنی نعمتوں سے نوازتا ہے تو مانگنے پر کیا کچھ نہیں عطا کرے گا۔
اتنی نافرمانیاں کر گزرتے ہیں لیکن نعمتیں چھینتا نہیں ہے بار بار موقع فراہم کرتا ہے اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا،
کیونکہ ہمارا رب جانتا ہے کہ نافرمانیاں کر کے ہم اپنے اوپر  ہی ظلم کرتے ہیں
اس پاک پروردگار کی نافرمانی کرکے ہمارا ہی دل بےچین ہوتا ہے
اور اپنے سامنے ہماری آنکھوں سے گرتے ہوئے ایک قطرے کو دیکھ ساری تکلیفیں دور کر دیتا ہے
کتنا مہربان ہے ہمارا رب۔
                  فریب وفا سے مجھے یارب بچا لینا
           تیری کمزور بندی ہوں مجھے رحمت میں چھپا لینا
از ____________________ حافظہ صنوبر ناز زہراوی